42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
Web Desk
13 November 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم آفس کو دوبارہ خط لکھنے اور دو ہفتوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تحریری حکم کے مطابق ان 42 کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت 11 اپریل 2026ء کو ختم ہو گئی تھی اور قانون کے تحت 8 اگست تک نئے انتخابات کرانا لازم تھے، تاہم کنٹونمنٹ ایکٹ کی دفعہ 19 ڈی کے تحت وفاقی حکومت کی باضابطہ درخواست موصول نہ ہونے کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست اپریل میں شائع کی جا چکی ہے جبکہ وزارتِ دفاع کو متعدد خطوط اور چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے 16 جولائی کو وزیراعظم کو ڈی او لیٹر بھی ارسال کیا گیا، تاہم وزارتِ دفاع اور ایم ایل اینڈ سی کی آمادگی کے باوجود معاملہ تاحال وزیراعظم آفس میں زیرِ التوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں کمیشن مناسب حکم جاری کرنے پر مجبور ہوگا، جبکہ کیس کی مزید سماعت تین ہفتے بعد مقرر کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026