LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان

جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ

Web Desk

13 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اس وقت ایران کے خلاف جنگ جیتنے کے آخری مراحل میں ہے اور وہ جب چاہیں تہران کے خلاف باضابطہ فتح حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک امریکی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت گیر مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کو معاشی اور عسکری طور پر بالکل بے اثر کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شدید امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ایرانی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور صورتحال یہ ہے کہ اب وہاں فوجیوں کو باقاعدہ تنخواہیں بھی نہیں مل رہیں۔

صدر ٹرمپ نے تہران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں ایران کے خلاف مزید طاقت استعمال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی اور وہ جب چاہیں فیصلہ کن فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس وقت خلیج کے بیشتر امور پر بھی واشنگٹن کا مکمل کنٹرول قائم ہے۔

کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ وہ کیوبا کے خلاف ایک مختصر فوجی کارروائی پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، اور ان کی خواہش ہے کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے وہ اس دیرینہ مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کر دیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل سے اپنی گہری وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مسکرا کر دعویٰ کیا کہ وہ اگر اسرائیل جائیں تو وہاں کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں کیونکہ وہ وہاں 99 فیصد مقبولیت رکھتے ہیں۔ اپنی صدارتی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی صدارت کے اگلے دو سال بھی اتنے ہی اچھے اور کامیاب گزریں گے۔