واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
Web Desk
13 November 2026
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع ایک جم میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق واشنگٹن کے گنجان آباد علاقے لوگن سرکل (Logan Circle) میں فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر متعدد ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر کے شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی سکولوں میں فوری طور پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، جبکہ مختلف تحقیقاتی اور سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ
13 November 2026
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت
13 November 2026
ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ
13 November 2026
ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
13 November 2026
ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
13 November 2026
یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے
13 November 2026
امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
13 November 2026
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق
13 November 2026