گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
Web Desk
13 November 2026
گلگت سے یاسین جانے والی ایک مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ مورکہ یاسین کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسافر گاڑی بے قابو ہو کر گہرے دریا میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی مسافروں کو دریا سے باہر نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس اندوہناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جب چاہوں ایران کیخلاف جنگ جیت سکتا ہوں: امریکی صدر کا دعویٰ
13 November 2026
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت
13 November 2026
ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ
13 November 2026
ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم
13 November 2026
ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
13 November 2026
یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے
13 November 2026
امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
13 November 2026
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق
13 November 2026