نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
Web Desk
12 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تجویز دی ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کرا لیا جائے، اگر عوام نہیں چاہتے تو وہ خود بھی کہیں گے کہ صوبے نہ بنائے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے حوالے سے عوامی سروے دیکھ لیں جو اس اقدام کے حق میں آ رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ملک میں سیاسی ری سیٹ کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ان کی ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ تمام چیزیں ری سیٹ ہونی چاہئیں کیونکہ پورا سسٹم ہی ٹھیک ہونے والا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا بلکہ ان کے 6 سے 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ملک میں کرپشن کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی اصلاح ناگزیر قرار دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے تمام قانونی حقوق فراہم کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے: طاہر محمود اشرفی
12 November 2026
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
12 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع
12 November 2026