مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے: طاہر محمود اشرفی
Web Desk
12 November 2026
متحدہ مدارس کونسل اور قومی امن کمیٹی کے ممبران نے حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں صوبے بھر میں مدارس کی رجسٹریشن، متعلقہ قانون سازی اور حکومتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو چکا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز بھی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مدارس کو ختم کرنے یا ان پر قبضے کے حوالے سے پھیلائے جانے والے خوف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔ طاہر محمود اشرفی نے مدارس کے 26 سالہ دیرینہ مسئلے اور بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں 15 مدارس بورڈز میں سے 11 بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی اور آئندہ بھی رجسٹریشن میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
12 November 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
12 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع
12 November 2026
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026