کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
Web Desk
12 November 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا، جبکہ انہیں اپنی ٹیم پر پورا یقین ہے اور گزشتہ ایک سال سے ٹیم کی کارکردگی و نتائج میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاحال ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور جب بھی کوئی تبدیلی ہوئی سب کو آگاہ کر دیا جائے گا، تاہم کھلاڑیوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کرے گی جس کے بعد رپورٹ حتمی شکل اختیار کرے گی، جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جہاں مستقبل کے لیے نوجوان کھلاڑی تیار کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
12 November 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
12 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026