عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
Web Desk
12 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 (COP31) کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے محض وعدے نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، اور عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے مالیاتی و ماحولیاتی وعدے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، جہاں 2022ء کے تباہ کن سیلابوں نے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈبو دیا اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کرنے کے ساتھ بھاری معاشی نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور کوپ 31 کے شاندار انتظامات پر ترک صدر اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں کلین انرجی کی جانب منتقلی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے بتایا کہ سولر توانائی کے فروغ سے پاکستان میں خاموشی سے شمسی انقلاب برپا ہوا ہے، ملک میں فروخت ہونے والی ہر 10 میں سے ایک موٹرسائیکل الیکٹرک ہے اور 2030ء تک نئی گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا تناسب 30 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر ہے، تاہم مناسب فنانسنگ کے بغیر ان اہداف کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
12 November 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے: طاہر محمود اشرفی
12 November 2026
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع
12 November 2026