LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان پنجاب میں نیا سیاسی ارینجمنٹ کرنا ہے تو کر لیں ہم تیار ہیں: عظمیٰ بخاری ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں: شرجیل میمن سندھ کی تقسیم قانونی اور شعوری طور پر ممکن نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن اترنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، چینی سفارتخانہ پاکستان حج مشن کو بہترین خدمات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا خصوصی اعزاز

سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام

Web Desk

12 November 2026

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مملکت کے مختلف علاقوں کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے فضا میں ہی ناکام بنا دیے۔

یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے 2 بارود سے لدے ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت ریاض ریجن کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 3 کروز میزائلوں کو بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سعودی عرب کے مغربی علاقے کی جانب داغے گئے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کو بھی فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں روک کر تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔