ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
Web Desk
12 November 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک اراکین نے جنوری میں ایوان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں انٹیلی جنس اداروں میں مبینہ سیاسی مداخلت اور بڑے پیمانے پر افسران کی برطرفیوں کی باقاعدہ تحقیقات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان کی اکثریت سنبھالنے کے بعد خفیہ اداروں میں ملازمین کی برطرفیوں، مبینہ سیاسی دباؤ اور تجزیاتی رپورٹس میں ممکنہ خود ساختہ سنسرشپ کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے آئندہ چیئرمین اور ڈیموکریٹ رہنما جم ہائمز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مبینہ سیاسی دباؤ کے باعث امریکی انٹیلی جنس اداروں کے ملازمین کا پیشہ ورانہ حوصلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے ادارے کے عملے میں 40 فیصد تک کمی کی، جبکہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے بھی ایک ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق برطرف کیے جانے والے افراد میں سینئر انٹیلی جنس تجزیہ کار اور اہم عہدوں پر تعینات تجربہ کار افسران بھی شامل تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر بعض تجزیہ کاروں کو محض ایسی رپورٹس تیار کرنے پر عہدوں سے ہٹایا گیا جن کے نتائج وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ ڈیموکریٹک رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مجوزہ تحقیقات کے ذریعے ان اقدامات سے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی خودمختاری اور غیر جانبدار پیشہ ورانہ آزادی پر مرتب ہونے والے اثرات کا تعین کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کی دفاعی صلاحیت پہلے سے زیادہ مضبوط، جنگ کا نتیجہ واضح ہے: رضا طلائی
12 November 2026
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026