سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
Web Desk
11 November 2026
پاکستان میں توانائی کے شعبے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ خیرپور میں واقع ‘بٹریسم نارتھ ویسٹ ون’ (Betrism NW-1) کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران اس کنویں سے یومیہ 12.8 ملین معیاری مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہوا ہے، یہ اہم دریافت لوئر گورو فارمیشن کے بیسل سینڈز میں ہوئی ہے۔
کمپنی ترجمان نے بتایا کہ اس کنویں کی ڈرلنگ کا آغاز 21 اگست 2026 کو کیا گیا تھا اور اسے 3,732 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ او جی ڈی سی ایل اس ایکسپلوریشن لائسنس میں 95 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (GHPL) کے پاس 5 فیصد حصص ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس نئے ذخیرے کو ہنگامی بنیادوں پر قومی گیس کے نیٹ ورک میں شامل کیا جا رہا ہے جس سے ملکی توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026
شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال
11 November 2026
صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف
11 November 2026
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیر حاصل رہی، ان کا بلڈ پریشر خوفناک حد تک زیادہ ہے: سردار لطیف کھوسہ
11 November 2026