سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
Web Desk
11 November 2026
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے خط میں کمپنی نے بتایا کہ خیرپور کے بٹریسم نارتھ ویسٹ ون کنویں کی جانچ کے دوران یومیہ 12.8 ملین معیاری مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ اس کنویں کی کھدائی 21 اگست 2026ء کو شروع کر کے 3 ہزار 732 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی۔ او جی ڈی سی ایل 95 فیصد حصص کے ساتھ اس ایکسپلوریشن بلاک کا آپریٹر ہے، جبکہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (GHPL) کے پاس ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نئے ذخائر کو جلد از جلد قومی گیس گرڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ملکی توانائی کی طلب و رسد میں حائل خلا کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
11 November 2026