پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
Web Desk
11 November 2026
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ کے صفحات اور ویزا مہروں میں ردوبدل کے ذریعے سابقہ آف لوڈنگ کا ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سانگھڑ کا رہائشی مسافر سیف اللہ استنبول کے راستے شمالی قبرص (TRNC) جا رہا تھا، جس کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر مارچ 2026ء میں قبرص سے ڈیوٹی اور جون 2026ء میں لاہور ایئرپورٹ سے آف لوڈ ہو چکا ہے۔ مسافر نے پرانے پاسپورٹ سے ترک ویزا اور آف لوڈنگ کی مہریں ہٹوا کر نیا پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جو ابتدائی معلومات کے مطابق قبرص میں مقیم حرمین نامی ایجنٹ کے ذریعے تیار کرایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو مزید قانونی کارروائی اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کی تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) کراچی منتقل کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026