LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی

Web Desk

11 November 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکی مروت کے شہری حماد اللہ کی ڈومیسائل بنانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ضلعی انتظامیہ کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی آفس کو 5 روز کے اندر شہری کا ڈومیسائل جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈی سی، اے سی یا کسی ذمہ دار افسر کے بجائے جونیئر کلرک کے پیش ہونے پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “نواب کے بچوں نے خود آنے کے بجائے کلرک کو بھیج دیا ہے”۔ ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے بعد ایک سال کے انتظار کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر 5 دنوں میں شہری کو ڈومیسائل نہ بنا کر دیا گیا تو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں، جس کے بعد کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔