کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام
Web Desk
11 November 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں واقع پولیس چیک پوسٹ چنغوص پر مسلح دہشت گردوں کا رات گئے کیا گیا ایک بڑا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرک فضل واحد کے مطابق حملہ آوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس پر وہاں تعینات پولیس جوانوں نے شدید جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ صبح تک جاری رہا، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں کی زد میں آنے سے چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک آئی ای ڈی (IED) بھی برآمد کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026