پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
Web Desk
11 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کی یہ کوشش بری طرح ناکام اور ڈرامائی انجام کو پہنچی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ناکام رکنِ کانگریس تھامس میسی کے سوا تمام ریپبلکن ارکان نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں متحد ہو کر ووٹ دیا۔ ٹرمپ کے مطابق وینزویلا اور ایران میں ملٹری کامیابیوں، امریکی فوج میں تاریخ کی ریکارڈ بھرتیوں، فوج میں شمولیت کے لیے شہریوں کی طویل منتظر فہرستوں اور امریکی فوجیوں کے غیر معمولی جذبے نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت اور ان کی بریت میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کو سچا محبِ وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اپنے سیاسی مقاصد کے لیے امریکی اداروں اور پارلیمانی ضوابط کا غلط استعمال کر رہے ہیں جنہیں روکنا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام اپنے مشہور سیاسی نعرے ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ (Make America Great Again) پر کیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026