امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
Web Desk
11 November 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان میں وزیر دفاع (جنگ) پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف پیش کی گئی مواخذے کی قرارداد بالآخر مسترد کر دی گئی ہے۔
ایوان میں پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی یہ سنسنی خیز کوشش 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے ناکام بنا دی گئی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے خلاف مواخذے کی یہ قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس تھامس میسی نے ایوان میں پیش کی تھی۔ پیٹ ہیگسیتھ پر ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر امریکی حملے کے دوران بچوں اور معصوم شہریوں کی شہادت، آئین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع کا مکمل دفاع کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا، جبکہ پیٹ ہیگسیتھ نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مواخذے کی اس پیشرفت کو محض ایک سیاسی تماشا اور پوری امریکی فوج کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں عسکری آپریشنز کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا اور تمام فوجی کارروائیاں مکمل طور پر قانونی حیثیت رکھتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026