LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

شارجہ میں عالمی لائبریری کانفرنس کا آغاز، دنیا بھر سے 400 ماہرین کی شرکت

Web Desk

11 November 2026

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں 13ویں شارجہ انٹرنیشنل لائبریری کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا کے 16 ممالک سے 400 لائبریری ماہرین، تعلیمی شخصیات، محققین اور علمی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

شارجہ بک اتھارٹی اور امریکن لائبریری ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یہ عالمی کانفرنس 45ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں شارجہ بک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو احمد بن رکاض العامری نے شرکت کی، جبکہ امریکن لائبریری ایسوسی ایشن کی سابق صدر سام ہلمک نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس کا بنیادی محور مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، معلومات کی درستگی اور جدید دور میں کتب خانوں کا بنیادی کردار ہے۔

اجلاس میں مصر کی اسکندریہ لائبریری کی نمائندہ ہاجر نجدی اور اماراتی ماہر ڈاکٹر وسام یوسف مصلح نے بھی اپنے مقالے پیش کیے، جس میں اے آئی کی مدد سے پڑھنے کی رفتار اور فہم جانچنے کے جدید نظام کا تعارف کروایا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ جدید کتب خانوں کو صرف کتابوں کی الماریوں تک محدود رکھنے کے بجائے تحقیق، الگورتھم کی اخلاقی جانچ اور تخلیقی صلاحیتوں کے فعال مراکز میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔