روسی خفیہ اداروں کی معاونت کا شبہ: برطانیہ میں سینئر امریکی فوجی گرفتار
Web Desk
11 November 2026
برطانوی پولیس نے روسی خفیہ اداروں کی معاونت کرنے اور اہم عسکری راز افشا کرنے کے سنگین شبہ میں امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 41 سالہ امریکی فوجی افسر کو مغربی انگلینڈ کے شہر گلوسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جسے بعد ازاں سخت سیکیورٹی میں لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر حساس اور انتہائی خفیہ معلومات حاصل کرنے یا غیر ملکی خفیہ ادارے (روس) کو فراہم کرنے کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
ایف بی آئی (FBI) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس اہم گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاسوسی کے یہ الزامات امریکا اور اس کے تمام مغربی اتحادیوں کے لیے انتہائی تشویش ناک ہیں۔ دوسری جانب امریکی فوج کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کمانڈ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شان اسٹنچن کا کہنا تھا کہ حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے فوجی اہلکار کی یہ مبینہ سرگرمیاں اس بات کی واضح یاد دہانی ہیں کہ اندرونی سیکیورٹی کے خطرات حقیقی اور مسلسل موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026