وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع
Web Desk
10 November 2026
پاکستان اور روس کے تعلقات ایک نئے اور اہم موڑ میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں گرمجوش سیاسی اور سفارتی روابط کو حقیقی اقتصادی و تجارتی شراکت داری میں بدلنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع ہے۔
ماہرینِ امورِ خارجہ اور تجارتی حلقوں کے مطابق اس دورے کے دوران صدر ولادیمیر پوتن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات میں تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، بینکاری، ویزا سہولیات، ٹرانسپورٹ اور براہِ راست فضائی و تجارتی روابط سے متعلق دیرینہ درپیش رکاوٹوں پر پیش رفت کی جائے گی۔ مالی سال 2025ء کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم صرف 243.412 ملین ڈالر رہا، جو کہ دونوں ممالک کی آبادی اور اقتصادی صلاحیت کے مقابلے میں ناافی ہے۔
اس دورے کی ایک اہم پیش رفت ‘پاکستان روس بزنس فورم’ کا انعقاد ہو گا، جس میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق 100 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شرکت کر کے روسی کاروباری اداروں سے براہِ راست B2B معاہدے کریں گی۔ اس کے علاوہ اقتصادی تعاون کے لیے 2030ء تک کا روڈ میپ اور دیگر 8 سے 10 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی زیرِ غور ہیں تاکہ ویزا مسائل کے حل اور محفوظ بینکنگ چینلز کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل
11 November 2026
شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام ناگزیر ہے: راشد لنگڑیال
11 November 2026
صاف توانائی کے اہداف کیلئے پاکستان کو 188 ارب ڈالر درکار ہیں، شہباز شریف
11 November 2026
46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
11 November 2026
عظمیٰ بخاری کے بیان پر مسلم لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا
11 November 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
11 November 2026