فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر
Web Desk
10 November 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر باضابطہ تحریک چلانے کا فیصلہ ابھی قبل از وقت ہے، سیاسی سفر آگے بڑھے گا تو صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کا بالکل بائیکاٹ نہیں کر رہی بلکہ ان میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیرِ داخلہ کے ساتھ رسمی رابطے ہوتے رہتے ہیں کیونکہ ان کے لیے تمام دیگر راستے بند ہیں، تاہم اس وقت کوئی باقاعدہ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ وہ جو بھی سیاسی حکمتِ عملی اپنا رہے ہیں وہ صرف بانی پی ٹی آئی کے مفاد میں ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات سے متعلق پھیلنے والی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے کوئی خاص سیاسی گفتگو نہیں ہوئی بلکہ محض رسمی ‘ہیلو ہائے’ ہوئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور یکساں آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کسی صورت قبول نہیں ہونے چاہئیں۔
متعلقہ عنوانات
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
10 November 2026
ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو
10 November 2026
ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
10 November 2026
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع
10 November 2026