LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم پیٹ ہیگسیتھ کو دفاع پر اے پلس پلس پلس گریڈ دیتا ہوں، صدر ٹرمپ 4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

10 November 2026

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت اور بال نگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاح پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تحویل سے جدید اٹومیٹک اسلحہ، گولہ بارود، کمیونیکیشن آلات اور نقدی برآمد کی گئی، جس میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ مزید ممکنہ شرپسندوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔