LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Web Desk

10 November 2026

محکمہ موسمیات نے 10 سے 14 نومبر کے دوران ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی اور شمالی حصوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں 12 اور 13 نومبر کے دوران بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔ موسمیاتی حکام نے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن اور بندش کے خدشے کے پیشِ نظر مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کسانوں کو بھی اپنی فصلوں کی بروقت حفاظت سے متعلق ضروری اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔