لبنان کے قونصل جنرل کو امریکا نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکال دیا
Web Desk
10 November 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد وہ امریکا سے روانہ ہو چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے لبنانی سفارتکار کو ‘ناپسندیدہ شخصیت’ (Persona Non Grata) قرار دیا گیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق اس سخت اقدام کی وجہ ابراہیم شرارہ کی 2021 کی وہ سوشل میڈیا پوسٹس ہیں جن میں 1983 کے بیروت بم حملے کی تعریف کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ دہشت گرد حملوں کا جواز پیش کرنے والوں کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں جلد نئے سفارتکار کو قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026