وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
Web Desk
7 November 2026
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کے اخراجات اور سرکاری طیارے کے استعمال کی تفصیلات ایوان میں بحث کے لیے لانے کی درخواست پر مشتمل تحریک التوا جمع کروا دی گئی ہے۔
اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص محمود کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے دورہ لندن کے لیے پنجاب حکومت کا طیارہ استعمال کیا۔ تحریک التوا کے مطابق 17 ستمبر 2026 کو سفری اخراجات کی مد میں 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم بذریعہ عمر عباس چیک کے ذریعے جمع کروائی گئی، تاہم جس اکاؤنٹ سے رقم جمع کروائی گئی اس کے اکاؤنٹ ہولڈر اور تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا۔
تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری جہاز کے استعمال کے حوالے سے ہمیشہ متضاد بیانات دیے ہیں۔ اس کے علاوہ طیارے کو اڑانے کے لیے دو غیر ملکی پائلٹس بھی خدمات انجام دے رہے ہیں جن کی مجموعی ماہانہ تنخواہ تقریباً 70 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔ تحریک میں ایوان کی کارروائی روک کر وزیراعلیٰ کے دورہ لندن کے تمام اخراجات اور سرکاری جہاز کی تفصیلات پر بحث کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026
جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں
7 November 2026