LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا

Web Desk

7 November 2026

افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو صوبہ بغلان میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سراج الدین حقانی کے قریبی اور ذاتی محافظوں میں شامل اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش صوبہ بغلان میں سڑک کے کنارے سے برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت قاری نور جان احمدزئی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے جہادی نام ‘طیب بدری’ کے سے جانا جاتا تھا۔

افغان ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ قاری نور جان احمدزئی کا تعلق صوبہ بغلان سے ہی تھا اور وہ چند روز کی چھٹی پر اپنے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گھر آیا ہوا تھا جہاں اسے نشانہ بنایا گیا۔ طالبان حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی گروپ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔