جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں
Web Desk
7 November 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) نے امریکی وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد 2028ء کے صدارتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسے میں اپنا الگ سیاسی بیانیہ اور شناخت قائم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
انتخابی مہم اور اس کے بعد کے بیانات میں جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روایتی پالیسیوں کے مکمل دفاع کے بجائے معاشی قوم پرستی، محتاط خارجہ پالیسی، عوامی تحفظ اور مہنگائی جیسے عوامی مسائل کو اپنی اولین ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں نائب صدر وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کا اہم سبب قرار دیتے ہوئے جنگ کی فوری خاتمے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور امریکی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
جے ڈی وینس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زور دیا ہے۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب صدر کا یہ انداز ڈونلڈ ٹرمپ سے بغاوت نہیں بلکہ پارٹی کے مستقبل کی حکمتِ عملی ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے بھی ایران جنگ کے سبب پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو انتخابی نقصان کا سبب مانتے ہوئے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ جے ڈی وینس نے ابھی تک 2028ء کے صدارتی معرکے میں اترنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا مگر وہ ریپبلکنز کے مضبوط ترین ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026