LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

Web Desk

7 November 2026

وزارتِ خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے برآمد کنندگان کی سہولت اور ملکی برآمدات میں تیز رفتار اضافے کے لیے اہم ترین ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پاک ایکسپورٹ امپورٹ بینک (پاک ایگزیم بینک) کے تحت 300 ارب روپے کا پورا ایکسپورٹ فنانس فنڈ ایس ایم ایز کے لیے مختص کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سے قبل مختلف کاروباری شعبوں میں تقسیم کی جانے والی فنانس اسکیم کی 300 ارب روپے کی تمام تر رقم اب صرف اور صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کے لیے مخصوص ہو گی۔ اس اقدام کے تحت ایس ایم ای سیکٹر کو کم ترین شرحِ سود پر مالی معاونت دستیاب ہوگی، جس سے انہیں اپنے کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کا حجم بڑھانے کا موقع ملے گا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی اور مراعاتی پیکیج کے ذریعے بزنس کمیونٹی پر بوجھ کم کرنے کی پالیسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک ایگزیم بینک نے ملک بھر کے تجارتی بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس 300 ارب روپے کی اسکیم پر فوری اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے۔