فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان
Web Desk
7 November 2026
فرانس میں مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی میں مسلسل اضافے کے خلاف حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جہاں یونینز اور طلبہ تنظیموں کی جانب سے ایک اور ملک گیر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد حکومت نے اعلیٰ سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں 70 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق 17 اکتوبر کے پرتشدد ہنگاموں کے بعد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ اس کے باوجود ‘یلو ویسٹ’ (Yellow Vests) تحریک نے دارالحکومت پیرس میں حکومتی پابندیوں اور سکیورٹی خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے الگ احتجاجی ریلی نکالنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہونے والے حالیہ مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 642 افراد کو گرفتار کیا، جبکہ مظاہروں اور جھڑپوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کے 21 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والی اس احتجاجی لہر کے باعث پورے ملک میں کاروباری اور عمومی زندگی شدید متاثر ہے۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026