LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا کو تباہ کن جواب دیں گے: محسن رضائی ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان

این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب آج ہوگا،گیارہ امیدوار میدان میں

Web Desk

7 November 2026

قومی اسمبلی کے اہم حلقہ این اے 77 (گوجرانوالہ) میں ضمنی انتخاب کے لیے 8 نومبر کو پولنگ کا عمل ہو رہا ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 11 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 18 ہزار 620 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 2 لاکھ 77 ہزار 480 مرد اور 2 لاکھ 41 ہزار 140 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ شفاف امتحانی و انتخابی عمل کے لیے حلقے میں 333 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 142 مردانہ، 137 زنانہ اور 54 مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 963 پولنگ بوتھ تشکیل دیے گئے ہیں۔

انتخابی معرکے میں مسلم لیگ (ن) کے راشد بشیر ورک، مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر، پاکستان نظریاتی پارٹی کے طیب محمود اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ و منظور قادر بھنڈر نمایاں میدان میں ہیں۔ حلقے کے اہم علاقوں میں گوجرانوالہ کینٹ، قلعہ دیدار سنگھ، راہوالی اور لدھیوالا وڑائچ شامل ہیں جہاں ٹوٹی سڑکیں، پینے کا صاف پانی اور سیوریج جیسے مسائل اہم ترین موضوعات ہیں۔ یاد رہے کہ 2024ء کے عام انتخابات میں مرحوم محمود بشیر ورک نے 1 لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔