پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل، اپوزیشن تاحال نام دینے میں ناکام
Web Desk
7 November 2026
پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی باضابطہ تشکیل کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تاحال اراکین کے نام نہ دیے جانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے اپنی نمائندگی کے لیے اراکین کے نام پارلیمانی کمیٹی کو فراہم نہیں کیے ہیں۔ دوسری جانب، چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہو چکے ہیں۔ ان ناموں میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے 7 اراکینِ پارلیمنٹ سمیت استحکام پاکستان پارٹی (IPP)، مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ضیاء) کے نامزد اراکین شامل ہیں۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں بلوچستان عوامی پارٹی (BAP)، عوامی نیشنل پارٹی (ANP) اور نیشنل پارٹی کو بھی باقاعدہ نمائندگی دی جائے گی، جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے نمائندوں کے ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی آئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026