LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Web Desk

7 November 2026

پیرو کے ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام اس وقت ششدر رہ گئے جب مسافروں کے سامان میں موجود گندے موزوں سے ہزاروں کی تعداد میں زندہ ٹارنٹولا (Tarantula) مکڑیاں برآمد ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے (AFP) کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ (Jorge Chávez International Airport) پر جرمنی جانے والے تین مسافروں کے پاس سے 3 ہزار سے زائد نایاب اور قیمت ٹارنٹولا مکڑیاں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پکڑی گئیں۔ پیرو کے قومی جنگلات و جنگلی حیات کے ادارے نے بتایا کہ دو جرمن اور ایک پولش شہری نے اپنے تین سوٹ کیسوں میں گندے موزوں کی تہوں کے اندر مکڑیوں کو چھپا رکھا تھا، جس میں انڈے، نومولود اور بالغ مکڑیاں شامل تھیں۔

معمول کی تلاشی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو سامان کے اندر عجیب و غریب غیرمعمولی حرکت محسوس ہوئی، جس پر سوٹ کیس کھولے گئے تو ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی مکڑیاں نکل آئیں۔ حکام کے مطابق یورپ کی بلیک مارکیٹ میں ایک ٹارنٹولا مکڑی کی قیمت تقریباً 500 یورو تک ہو سکتی ہے، یوں ضبط کی گئی ان مکڑیوں کی مجموعی قدر 15 لاکھ یورو بنتی ہے۔ پولیس نے تینوں غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر جنگلی حیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔