ہندوتوامودی حکومت میں مسلمانوں کیخلاف ظلم وستم جاری، آسام میں750سے زائد خاندان بے گھر
Web Desk
7 November 2026
بھارت میں نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کے تحت مسلمانوں کے خلاف تعصب اور مظالم کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں کارروائی کرتے ہوئے 750 سے زائد مسلم خاندانوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ (NDTV) کے مطابق، آسام انتظامیہ نے متنازعہ اراضی پر قبضے کا الزام عائد کر کے دھوبری کے علاقے میں مسلمانوں کو بیدخل کرنے کا بڑا آپریشن شروع کیا۔ مسلم آبادی کے گھروں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامت کو مسمار کرنے کے لیے 60 سے زائد بلڈوزرز اور پولیس کی بھاری نفری استعمال کی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران مساجد، عباد گاہوں اور تاریخی قبرستانوں کی مسماری کے خلاف مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا، جبکہ مسماری کے مناظر پر علاقے میں شدید غم و غصہ اور سوگ کا عالم رہا۔ بی جے پی انتظامیہ کی اس کارروائی کے باعث سینکڑوں خواتین، بچے اور بوڑھے سڑکوں پر بے یار و مددگار آ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026