امریکا اور ایران جامع معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے: قطری وزیراعظم
Web Desk
7 November 2026
قطری وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران فی الوقت ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں، اور انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایک باہمی قابلِ قبول معاہدے پر اتفاق کریں۔
قطری وزیراعظم نے دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “دنیا میں کوئی بھی امن معاہدہ مکمل طور پر مثالی نہیں ہوتا”۔ انہوں نے فریقین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی اور بہتر موقع یا مثالی شرائط کے انتظار میں وقت ضائع کیے بغیر جاری مذاکرات کو مزید مؤخر کرنے سے گریز کریں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکی انتظامیہ تہران کے نمائندوں سے براہ راست بات چیت کر رہی ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
سفارتی و دفاعی پیش رفت کے تحت، قطری نائب وزیراعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی اور امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور قطر و امریکا کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026