LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے ایران کے عراق، تیونس اور مصر سے سفارتی رابطے

Web Desk

7 November 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عراق، تیونس اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ کے مطابق، عباس عراقچی نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور تیونس کے وزیر خارجہ محمد علی نفتی سے گفتگو کے دوران خطے میں امن قائم کرنے کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے بھی رابطہ کر کے مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات پر تفصیلی بات چیت کی۔

مصری وزارتِ خارجہ کے ترجمان سفیر نادر ذکی کے مطابق، مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے گفتگو کے دوران فوجی کشیدگی کو روکنے اور سفارتی و سیاسی حل کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے تمام فریقین سے لچک دکھانے اور مذاکرات کی آمادگی ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ خطے میں نئی جنگی لہر کے شدید سیاسی، معاشی اور انسانی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔