صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
Web Desk
7 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ محض ایک الیکشن کی وجہ سے امریکا کو 3 ٹریلین ڈالر کا خطیر معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
کینیڈی اسپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس الیکشن کے بیلٹ پر ان کا نام موجود نہیں تھا، اور اگر وہ خود میدان میں ہوتے تو وہ لازمی کامیابی حاصل کرتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی انتظامیہ یہ بات ہر صورت یقینی بنا رہی ہے کہ ایران کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیاروں کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم ایران کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں اور اچھے نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور ہم نے گزشتہ 6 سے 7 ماہ میں اپنا کوئی فوجی نہیں کھویا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ 9 نومبر سے اسٹیفن ملر (Stephen Miller) ٹرمپ انتظامیہ کے نئے چیف آف اسٹاف ہوں گے، جبکہ سوزی وائلز (Susie Wiles) چیف آف اسٹاف کا عہدہ چھوڑ کر ان کی سیاسی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے سے نہ روکتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرقِ وسطیٰ صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہوتا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026