لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم
Web Desk
22 December 2025
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عابدہ پروین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور اعتراضات دور کر کے فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی، جبکہ آرڈیننس کے تحت دیے گئے قبضے بھی واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ یہ قانون عدالتی بالادستی، سول حقوق اور سول عدالتی نظام کو ختم کرتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب معاملہ سول کورٹ میں زیرِ سماعت ہو تو ریونیو افسر کیسے قبضہ دلا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس قانون کے تحت ہائیکورٹ کو بھی اسٹے دینے سے روکا گیا ہے اور ڈی سیز کو غیر معمولی اختیارات دیے گئے ہیں۔ عدالت نے جعلی رجسٹریوں، جعلی دستاویزات اور ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیوں کے کردار پر بھی سخت سوالات اٹھائے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ یہ قانون اختیارات کے غلط استعمال اور قبضہ مافیا کو فروغ دے سکتا ہے، جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کو تین ہفتے گزر گئے، اب تک عملدرآمد نہیں ہوا: جبران ناصر
23 November 2026