ایران تنازع مزید بٹھے گا یا ختم ہوگا، ٹرمپ شکست کے بعد کیا حکمت عملی اختیار کریں گے؟
Web Desk
5 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ خارجہ پالیسی اور ایران تنازع سے متعلق مختلف سیاسی و سفارتی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
انتخابات سے قبل یہ اندیشے ظاہر کیے جا رہے تھے کہ ووٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ عسکری تنازع میں مزید شدت لا سکتے ہیں، تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق اب وہ کسی ایسی سفارتی راہ کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعے اپنا سیاسی وقار برقرار رکھتے ہوئے اس جنگ سے نکل سکیں۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران تنازع کے سفارتی حل کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔ دریں اثنا، امریکی میڈیا میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹرمپ اپنے قریبی مشیروں سے اس بات پر مشاورت کر رہے ہیں کہ آیا سخت تنقید کا نشانہ بننے والے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا جائے یا ہٹا دیا جائے۔
دوسری جانب، ڈیموکریٹک اکثریتی کانگریس کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات کا مستقبل بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ظاہری طور پر ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم دوسری طرف انہوں نے سوشل میڈیا پر سرخی مائل ‘ویٹو’ (Veto) ٹوپی کی تصویر شیئر کر کے یہ واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ اپوزیشن کی قانون سازی کی کوششوں کے خلاف صدارتی اختیارات کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ اسی اثنا میں ریپبلکن پارٹی کے اندر ان کی سیاسی تحریک کے مستقبل پر بھی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں بعض مبصرین انتخابی شکست کو ٹرمپ کی بنیادی پالیسیوں سے انحراف کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں جبکہ 80 سالہ ٹرمپ کے بعد اس تحریک کی بقا پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026