ٹیکساس میں اقتدار کی تبدیلی: کیا گریگ ایبٹ دور کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی فائلیں کھلیں گی؟
Web Desk
4 November 2026
امریکی ریاست ٹیکساس میں 3 نومبر کے انتخابات کے دوران 1995ء سے قائم ری پبلکنز کے تین دہائیوں پر محیط اقتدار کا سورج غروب ہو گیا، جہاں ڈیموکریٹ امیدوار جینا ہنوجوسا (Gina Hinojosa) نے تین مرتبہ کے گورنر گریگ ایبٹ (Greg Abbott) کو شکست دے کر ریاست کی پہلی لاطینی نژاد خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ جیمز ٹیلاریکو کی فتح نے اس سیاسی تبدیلی کو مزید تاریخی بنا دیا ہے۔
اقتدار کی اس تبدیلی کے ساتھ ہی ایبٹ انتظامیہ کے دورِ حکومت کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدوں، ہنگامی اختیارات کے استعمال اور ٹیکس رعایتوں کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ‘پبلک سٹیزن’ کی رپورٹ کے مطابق 2020ء سے 2024ء کے دوران کورونا، بارڈر سیکورٹی اور قدرتی آفات کے نام پر تقریباً 950 ملین ڈالر کے 89 سرکاری معاہدے بغیر کسی مسابقتی بولی کے ان اداروں کو دیے گئے جنہوں نے ایبٹ کی انتخابی کمیٹی کو 2.9 ملین ڈالر کے عطیات دیے تھے۔ ان میں سے اکیلے ‘Gothams LLC’ کو 640 ملین ڈالر کے معاہدے ملے جس کے بانی نے بعد ازاں ایبٹ کو 6 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔
اس کے علاوہ ایلون مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں، گورنر آفس کی 1400 صفحات پر مشتمل خفیہ خط و کتابت، اور ڈیلس میں مسلم کمیونٹی کے رہائشی منصوبے ‘EPIC سٹی’ (The Meadow) کے خلاف ایبٹ اور اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کے دور میں کی جانے والی متنازع تحقیقات پر بھی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ اگرچہ جنوری 2027ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد نئی گورنر آڈٹ کا حکم دے سکتی ہیں، تاہم قانونی ماہرین کے مطابق کسی بھی فوجداری کارروائی کے لیے ٹھوس شواہد اور ریاستی مقننہ کی حمایت درکار ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان
4 November 2026
کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک
4 November 2026
یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے: علامہ ناصر عباس
4 November 2026
ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا ہے‘، 20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے کال‘ وائرل
4 November 2026
نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک
4 November 2026
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026