LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے: علامہ ناصر عباس ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا ہے‘، 20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے کال‘ وائرل ٹیکساس میں اقتدار کی تبدیلی: کیا گریگ ایبٹ دور کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی فائلیں کھلیں گی؟ نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان

نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک

Web Desk

4 November 2026

امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون رنر نیویارک سٹی میراتھن کے دوران فنش لائن سے محض 2 میل کی دوری پر اچانک گر کر ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ریچل پارکنسنز بیماری کی تحقیق کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر اپنے دادا کے اعزاز میں پہلی بار 26.2 میل پر مشتمل نیویارک سٹی میراتھن دوڑ میں حصہ لے رہی تھی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ وہ مقصد کے انتہائی قریب یعنی فنش لائن سے صرف 2 میل کی مسافت پر تھی کہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی۔ اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک اس کی جان بچانے کی کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ریچل کے والد کے مطابق وہ ایک غیر معمولی طبی حالت ‘رابڈومائلیسس’ (Rhabdomyolysis) کا شکار ہو گئی تھی، جس میں شدید جسمانی مشقت کے باعث جسم کے پٹھے (Muscles) تیزی سے ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس ناگہانی واقعے نے میراتھن میں شرکت کرنے والے دیگر ڈوراکوں اور مقامی برادری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔