قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
Web Desk
4 November 2026
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ قلعہ عبداللہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے بالکل منافی ہے۔ ہماری قدیم اور شاندار روایات میں جنگ کے دوران بھی گھروں، خواتین اور بچوں کو مکمل استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، لہٰذا جو عناصر خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ بلوچ و پشتون معاشرے کا حصہ نہیں ہو سکتے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں ایسے المناک واقعات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں اور دہشت گردی کا تمام تر ملبہ حکومت پر ڈال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، حالانکہ سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار بھی ریاست کے اپنے جوان تھے۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ خود بھی دہشت گردی کے ایک حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے عوام اور سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ دوغلے پن کا رویہ ترک کر کے متحد ہوں، دہشت گردوں کو کھلم کھلا دہشت گرد کہیں اور مہاجرین کی وطن واپسی سمیت ملک کو دہشت گردی اور منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے ریاستی فیصلوں کا مکمل ساتھ دیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان
6 November 2026
ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے
6 November 2026
آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع
6 November 2026
کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
6 November 2026
اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار
6 November 2026
یوکرین کی امریکا سے سٹار شیلڈ سیٹلائٹ کے نئے معاہدے کیلئے فوری مذاکرات کی درخواست
6 November 2026
ایران کی طرف سے سرحد پر فائرنگ، ترک فوجی جاں بحق
6 November 2026
فرانس میں مہنگائی، کم تنخواہوں، تعلیمی سہولتوں کی خرابی کیخلاف احتجاج جاری، ایک روزہ ہڑتال
6 November 2026