گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
Web Desk
4 November 2026
پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے علاقے پنڈ عزیز میں گھر کے کچن میں گیس لیکیج کے باعث بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں شدید جھلسنے والے ایک ہی خاندان کے تینوں افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوسناک واقعہ تین روز قبل اس وقت پیش آیا تھا جب مکان کے کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور دو خواتین شدید طور پر جھلس گئے تھے، جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے فوری طور پر ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال کھاریاں کے برن وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ زاہین زبیر، 38 سالہ تصور حسین اور 35 سالہ صائمہ شامل ہیں۔ ایک ہی گھر کے تین افراد کے انتقال پر علاقے کی فضا انتہائی سوگوار ہو گئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان
4 November 2026
کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک
4 November 2026
یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے: علامہ ناصر عباس
4 November 2026
ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا ہے‘، 20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے کال‘ وائرل
4 November 2026
ٹیکساس میں اقتدار کی تبدیلی: کیا گریگ ایبٹ دور کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی فائلیں کھلیں گی؟
4 November 2026
نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک
4 November 2026
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026