ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای
Web Desk
4 November 2026
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کے نام اپنے اہم خطاب میں کہا ہے کہ امریکا گزشتہ سات دہائیوں سے ایران کی آزادی اور خودمختاری کے خلاف دشمنی اور تسلط کی پالیسی پر گامزن ہے، تاہم ایرانی قوم نے شدید دباؤ کے باوجود اپنے تحفظ کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ انہوں نے 1953 میں حکومت کے تختے الٹنے سے لے کر اقتصادی پابندیوں اور عراق کی مدد تک کے تاریخی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خلاف سفارتی یا مذاکراتی رعایتیں دینے سے اس کا دباؤ کم نہیں ہوگا کیونکہ واشنگٹن میں حکومتوں کی تبدیلی سے ایران مخالف پالیسی تبدیل نہیں ہوتی۔ ایرانی سپریم لیڈر نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ پیش رفت نے امریکی فوجی طاقت کی حدود واضح کر دی ہیں اور ثابت کیا ہے کہ امریکا ناقابل شکست نہیں۔ انہوں نے فلسطین، لبنان، عراق اور یمن کی مزاحمتی تحریکوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ملکی نوجوانوں کو مایوسی ترک کرنے اور سائنسی و معاشی ترقی کے ذریعے قومی خودمختاری مضبوط بنانے کی تلقین کی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی
4 November 2026
امریکی تاریخ میں نیا باب: ڈیب ہالینڈ نیو میکسیکو کی پہلی ریڈ انڈین خاتون گورنر منتخب
4 November 2026
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے
4 November 2026
اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی
4 November 2026
ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی
4 November 2026
برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
4 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی
4 November 2026