امریکی مڈٹرم الیکشن: مختلف ریاستوں میں پولنگ مرحلہ وار ختم ہوگی
Web Desk
4 November 2026
امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل مرحلہ وار اور مقامی ٹائم زونز کے مطابق مکمل ہو گا، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے بند ہونے کا سلسہ صبح سے شروع ہو کر دوپہر تک جاری رہے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سب سے پہلے صبح 4 بجے انڈیانا اور کینٹکی کی بعض کاؤنٹیز میں پولنگ اسٹیشنز بند کر دیے جائیں گے، جس کے بعد انتخابی نتائج کے ابتدائی رحجانات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ صبح 5 بجے فلوریڈا، جارجیا، نیو ہیمپشائر، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ اور ورجینیا میں ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہو جائے گا، جبکہ صبح ساڑھے 5 بجے شمالی کیرولائنا، اوہائیو اور ویسٹ ورجینیا میں پولنگ باضابطہ طور پر بند ہو جائے گی۔
اسی طرح پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے واشنگٹن ڈی سی اور پنسلوانیا، ساڑھے 6 بجے آرکنساس جبکہ صبح 7 بجے ایریزونا، کولوراڈو اور آئیووا سمیت متعدد وسطی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ اگلے مرحلے میں صبح 8 بجے آئیڈاہو، مونٹانا، نیواڈا، اوریگن اور یوٹاہ میں پولنگ اسٹیشنز بند ہوں گے۔ صبح 9 بجے مغربی ساحلی ریاستوں کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں پولنگ ختم ہو گی، جبکہ ہوائی میں صبح 10 بجے ووٹنگ کا اختتام ہو گا۔ امریکی ریاستوں میں سب سے آخر میں الاسکا کے پولنگ اسٹیشنز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے بند ہوں گے، جس کے بعد پورے امریکا کے باضابطہ اور حتمی نتائج کی تصویر مکمل ہو کر سامنے آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026