امریکی مڈٹرم انتخابات میں 11 مسلم امیدواروں کی بھی قسمت آزمائی
Web Desk
4 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات (US Midterm Elections) میں 11 مسلمان امیدوار بھی مختلف اہم قانون ساز نشستوں پر اپنی قسمت آزمائی کے لیے انتخابی میدان میں اتر آئے ہیں، جن میں کئی معروف اور نامور شخصیات شامل ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکا کی 8 مختلف ریاستوں سے ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) کی دوڑ میں 7 ڈیموکریٹ، 1 ریپبلکن اور 2 آزاد مسلم امیدوار مہم چلا رہے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان کی نشست کے لیے ریاست انڈیانا سے آندرے کارسن (André Carson) اور منی سوٹا سے الہان عمر (Ilhan Omar) دوبارہ انتخابی میدان میں موجود ہیں، جبکہ ریاست مشی گن سے رشیدہ طلیب (Rashida Tlaib) ایوانِ نمائندگان کی نشست کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، کیلیفورنیا سے عائشہ وہاب (Ayesha Wahab) اور لطیفہ سائمن (Lateefah Simon) بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواروں کے طور پر میدان میں ہیں، جبکہ ورجینیا سے احسن مجیب ملک اور الہہ احرار بطور آزاد (Independent) امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ دوسری جانب، ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ رہنما عبدالسید (Abdul El-Sayed) سینیٹ کی نشست کے لیے امیدوار ہیں، اور اگر وہ یہ معرکہ سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026