سپریم کورٹ بار کے انتخابات 27-2026 کے آفیشل نتائج جاری
Web Desk
4 November 2026
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (SCBA) کے سال 2026-27ء کے سالانہ انتخابات کے باضابطہ آفیشل نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق حامد خان گروپ اور اسما جہانگیر گروپ کے سخت مقابلے کے بعد سید امجد شاہ 2073 ووٹ حاصل کر کے سپریم کورٹ بار کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق، سیکرٹری کی اہم نشست پر محمد عارف اعوان 1723 ووٹ لے کر کامیا ب قرار پائے جبکہ سائرہ خالد 1930 ووٹ حاصل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، رائے اظہر اقبال کھرل 1893 ووٹ حاصل کر کے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
صوبائی نائب صدور (Vice Presidents) کی نشستوں پر بلوچستان سے عبدالملک بلوچ اور خیبر پختونخوا سے حضرت سعید کامیاب ہوئے، جبکہ پنجاب سے محمد یاسین بھٹی اور سندھ سے جام آصف محمود لاڑ اپنے اپنے صوبوں سے نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے نتائج کے تحت بلوچستان سے عصمت اللہ مندوخیل اور محمد علی کامیاب قرار پائے، جبکہ خیبر پختونخوا سے کاشف جان اور سید عزیز الدین کاکاخیل نے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب (ملتان اور بہاولپور بنچز) سے سردار عاشق حسین بلوچ، چوہدری احمد مسعود اور صفیہ نورین جبکہ سندھ سے ارشد مبین احمد اور اعجاز احمد اعوان ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
12 November 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے: طاہر محمود اشرفی
12 November 2026
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
12 November 2026