قشم پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Web Desk
3 November 2026
ایران کے جزیرہ قشم پر امریکی فضائی حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی اور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تجارت کے دوران برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت میں 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 105 ڈالرز 25 سینٹ فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل یعنی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 96 ڈالرز 93 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں یہ الٹ پھیر اور حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی عسکری صورتحال اور سپلائی سے متعلق خدشات کا براہِ راست نتیجہ ہے، جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026
نیپال میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک غیر ملکی مسافر ہلاک
3 November 2026
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
3 November 2026
ملک کے حالات اچھے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے: اعتزاز احسن
3 November 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کی بازیابی کا کیس: پشاور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجنے کا حکم
3 November 2026
ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید، 1 زخمی
3 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
3 November 2026