LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو صدر ٹرمپ کو دھچکا: الاسکا میں سینیٹ انتخابات کے نتائج روکنے کی درخواست مسترد امریکی عوام مہنگائی میں کمی، آمدن میں اضافے کے دعوؤں کے باوجود معاشی صورتحال سے ناخوش امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اعلان کردہ 7 شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی یمنی فورسز کا حوثیوں کے دو ڈرون مار گرانے کا اعلان

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب

Web Desk

2 November 2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے شعبۂ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے سے خفیہ طور پر گزرنے والے 2 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر شدید دھماکوں کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک بڑا ٹینکر آگ کی لپیٹ میں آ گیا جبکہ عالمی بحری ادارے وینگارڈ کے مطابق پاناما کے پرچم تلے سفر کرنے والے دوسرے جہاز کا کچھ حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ ان ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن سسٹمز بند کر رکھے تھے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے ایرانی دعوے کو رد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایران ان تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کر رہا ہے۔