صدر ٹرمپ کو دھچکا: الاسکا میں سینیٹ انتخابات کے نتائج روکنے کی درخواست مسترد
Web Desk
2 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایک اور بڑا قانونی دھچکا لگا ہے، جہاں ایک امریکی وفاقی جج نے الاسکا میں سینیٹ کے انتخابات کے نتائج کی تصدیق روکنے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی دائر کردہ درخواست کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔
امریکی وفاقی عدالت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب الاسکا میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر ڈین سلیوان (Dan Sullivan) اور ڈیموکریٹک امیدوار میری پیلٹولا (Mary Peltola) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات کے دوران ایک ہم نام امیدوار کو ملنے والے غیر معمولی ووٹ حتمی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، اس لیے نتائج کی تصدیق روکی جائے۔ اینکریج (Anchorage) میں واقع امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج شیرون گلیسن (Sharon Gleason) نے سماعت کے بعد مقدمہ خارج کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی یہ استدعا مسترد کر دی۔ اس فیصلے کو انتخابات میں وفاقی حکومت کے اختیارات کو بڑھانے اور ان پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کے لیے ایک اور کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی آئین کے تحت ریاستوں کے اندر انتخابات کے انتظام، نگرانی اور ان کے انعقاد کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستوں پر ہی عائد ہوتی ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی نگرانی سخت کرنے اور ووٹرز کے رجسٹریشن ریکارڈ تک براہِ راست وفاقی رسائی حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ دوسری جانب، ناقدین اور قانونی ماہرین ان تمام حکومتی اقدامات کو ملکی آئین کے منافی اور ریاستی اختیارات میں وفاقی حکومت کی کھلی مداخلت قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
3 November 2026
ملک کے حالات اچھے نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے: اعتزاز احسن
3 November 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کی بازیابی کا کیس: پشاور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجنے کا حکم
3 November 2026
ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید، 1 زخمی
3 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
3 November 2026
اپنی چھت، اپنا گھر سکیم: ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد گھر مکمل
3 November 2026
خلیجی خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی چاول برآمدات میں نمایاں اضافہ
3 November 2026
قشم پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
3 November 2026