LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے کا پیغام

Web Desk

3 November 2026

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ایک اہم تحریری پیغام ارسال کیا ہے، جس میں دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ اور گہرے باہمی تعلقات، انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں اور باہم دلچسپی کے تمام اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

سعودی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے خصوصی ملاقات کے دوران سعودی قیادت کا یہ پیغام ان کے سپرد کیا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خلیجی خطہ ایک بار پھر جنگ اور امن کے درمیان ایک انتہائی حساس اور اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تنازع میں ملوث تمام فریق جنگی جنون کے بجائے سنجیدہ مذاکرات اور بات چیت کے راستے کو اپنا کر کشیدگی اور دشمنی کا خاتمہ کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے علاقائی سطح پر توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور اہم بین الاقوامی بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کر دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بلند سطح پر لے جانے اور مشترکہ امن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔